• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز، مریم نواز ہر روز نیا جھوٹ ایجاد کرتی ہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا واویلا مچا رہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلا پن “ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور” کے مترادف ہے۔سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نوازہرروزنیاجھوٹ ایجادکرتی ہیں۔انہوں نے کہا ʼمریم نواز تھیڑ سجاتی ہیں اور پھر کوئی نہ کوئی نیا جھوٹا شوشہ چھوڑ دیتی ہے، ان کی ذہنیت پر افسوس ہی کی جاسکتا ہے۔دریں اثنا میڈیاسے گفتگومیں شبلی فرازنےکہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور ووٹ کے تقدس کی بحالی چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن اور سیاست میں خرید و فروخت کے خلاف وزیراعظم اور حکومت چٹان کی طرح کھڑے ہیں، عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور عوام کو خوشحال بنانے کیلئے ایسے لوگ پارلیمنٹ میں آئیں جو ملک اور عوام کی بہتری کیلئے کام کر سکیں نہ کہ وہ ایک خاص مقصد کیلئے پارلیمنٹ میں آئیں اور اپنا خرچ کیا ہوا پیسہ وصول کر کے مزید پیسہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے کارکن حق اور سچ کیساتھ تاریخ کے دائیں جانب کھڑے ہیں جبکہ جو تاریک قوتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین