• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بچہ اسپتال ہر صورت اگلے دو ماہ میں مکمل کیا جائے،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز اچانک زیر تعمیر ماں بچہ اسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر صورت اگلے دو ماہ میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان بھی اگلے ماہ کسی بھی وقت ہسپتال کا دورہ کریں گے، انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا جس پر وفاقی وزیر نے اس ٹائم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دن رات کام کر کے تکمیل کو اپریل تک یقینی بنایا جائے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیر داخلہ نے بتایا کے ہسپتال 200 بیڈ کا ہے 17 جدید ترین آپریشن تھیٹرز ہیں، مجموعی لاگت 5 ارب 25 کروڑ روپے ہے اس کی مشینری، آپریشن تھیٹرز الات، لفٹ اور دیگر ضروری سامان پہنچ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد ہسپتال میں خواتین اور بچوں کی تمام اقسام کی بیماریوں کا مفت علاج ہوگا ہسپتال کے ساتھ بڑا ہاسٹل بھی بنایا گیا ہے، وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ہسپتال کے اندرون حصوں کا بیشتر کام مکمل ہو چکا ہے صرف 20 سے 30 فیصد کام رہ گیا ہے آج سے ہسپتال کے فرنٹ پر کام شروع کیا جارہا ہے وفاقی وزیر نے بتایا کے مئی کے آغاز پر ہسپتال کی او پی ڈی شروع کر دیں گے جبکہ آپریشن تھیٹرز بھی مئی میں باقاعدہ فعال ہوں گے، شیخ راشد شفیق نے بتایا کے اس ہسپتال کے آغاز سے راولپنڈی ضلع کے علاوہ جہلم اٹک چکوال اور آزاد کشمیر خیبر پختونخوا کے شہری بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین