لاہور(آئی ا ین پی) وفاقی وزیرر یلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ سب کا احتساب کرےگا ۔عمران خان انکے ساتھیوں اورچودھری برادران کوکٹہرے میں لائےگا‘ عمران خان مال روڈکی بجائے مینارپاکستان پرجلسہ کرکے لاہوریوں پرمہربانی کریں‘ عمران خان کورائےونڈجاکرگالیوں اوردھمکیوں کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کی سیاست اور جائیداد سب بے نامی ہے‘ پاکستانی جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیرپرویزمشرف کوروکے رکھا،پرویزمشرف سے ڈرتے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے باہر جانے میں کوئی ایک نہیں سب ذمے دار ہیں تاہم پرویز مشرف کے جانے سے سکون آتا ہے تو ان کا ملک سے جانا ہی بہترتھا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان سن لیں اب انکی گالیاں سنیں گے نہ دھمکیاں