• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری نے ہر مشکل وقت میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیا،یاسر آفریدی

پشاور( کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہر مشکل وقت میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے انہیں تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔گزشتہ روز پشاور میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ تجارت کیلئے امن کا ہونا ضروری ہے ۔ مختلف بازاروں کے صدور کی آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو کال کرنے پر ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے خواتین بازاروں میں مسائل کے فوری حل کیلئے شاہین بازار میں لیڈیز پولیس ڈسک کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ بازاروں میں قیام امن کی خاطر رائیڈر سکواڈ اور سٹی پٹرول کے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اپریشنز نے کرائم پر قابو پانے اور منشیات فروشوں خصوصاََ آئس کیخلاف جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دینے کی ضرورت پر زور دیاایس ایس پی نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور منشیات سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے تدارک میں تاجران کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین