• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں کے معمول پر کھلنے کے اعلان کے ساتھ ہی میمز کی بھرمار

عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بند کیے جانے کے اعلان پر جو طلبہ وزیر تعلیم شفقت محمود کو ’بچوں کا وزیراعظم‘ قرار دے رہے تھے وہی اب اسکولوں کے معمول سے کھلنے کے اعلان پر نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیر تعلیم سے شکوہ کناں طلبہ اپنا درد دل مختلف میمز اور تبصروں کے ساتھ بیان کر رہے ہیں۔

اس صارف نے شفقت محمود کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے فرمائش کی کہ وہ انہیں گھر بیٹھے بیٹھے ڈگری دلوادیں۔


وفاقی وزیر کے ٹوئٹس پر کچھ تبصرے یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔


خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے اسکولوں میں پچاس فیصد پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

تازہ ترین