• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک گورکن ڈاکٹر کے گھر کے قریب رہتا تھا، ایک دن دونوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ ڈاکٹر نے اس سے مذاقاً کہا، ’’کیوں بھئی گورکن ، تم تو ہر وقت اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوگے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ لوگ مریں تاکہ تمہارا کاروبار چلتا رہے‘‘۔ گورکن نے کہا، ’’مجھے دعا کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، جیسے ہی کسی مریض کو آپ کے کلینک میں جاتا دیکھتا ہوں تو قبر کھودنا شروع کردیتا ہوں اور آج تک اپنے کام میں مجھے مایوسی نہیں ہوئی‘‘۔

*********************************

ایک چوہے اور ہاتھی میں بہت دوستی تھی۔ ایک روز چوہے نے ہاتھی سے پوچھا، ’’ ہاتھی بھائی تمہاری عمر کتنی ہے‘‘؟۔

ہاتھی نے جواب دیا، ’’دو سال، اور چوہے بھائی تمہاری عمر کیا ہے‘‘؟

چوہا بولا، ’’عمر تو میری بھی دو سال ہے لیکن بیماری کی وجہ سے چھوٹا رہ گیا‘‘

تازہ ترین