آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عرفان خان کے بیٹے کو والد کی یاد ستانے لگی

مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل کو والد کی یاد ستانے لگی اور اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ اپنے والد کو بہت یاد کرتے ہیں اور والد آج بھی ان کے خوابوں میں آتے ہیں۔

بابیل اپنے والد سے متعلق یادیں اکثر سوشل میڈیا پر شیئرکرتے رہتے ہیں، تاہم حال ہی میں انھوں نے والد کی ایک بہت پرانی ویڈیو شیئر کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابیل نے والد عرفان خان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔


بابیل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے خوابوں کی تعبیر کیا ہے اس کا مجھے علم نہیں ہے، آج میرے خواب میں آپ آئے اور کہا کہ آپ مجھ چھوڑنے والے ہیں اور آپ نے مجھے کافی دیر تک تھامے رکھا۔

انھوں نے لکھا کہ تصور کریں میں اپنے فون کے بجنے سے اٹھ گیا، جہاں میں اداکاری کی ایک پیشکش ہوئی، لیکن آپ کے بغیر ان سب چیزوں کا کیا تصور؟

بابیل کی اس پوسٹ پر عرفان خان کے مداح بھی افسردہ ہوگئے، اور انھوں نے بھی عرفان خان کو یاد کیا اور بابیل کو باہمت رہنے کا مشورہ دیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید