ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی جانب سے 68 ڈاکٹروں کو گریڈ 17سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے ، ان میں ملتان ،مظفر گڑھ ،رحیم یار خان کے ڈاکٹر بھی شامل ہیں ،میڈیکل افسروں کو سینئر میڈیکل آفیسرز ،سینئر ڈیمانسٹریٹرز، بلڈٹرانفیوژن آفیسرز کو سینئر بلڈٹرانفیوژن آفیسرز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ، ترقی پانے والوں میں ملتان کے دیہی مرکز صحت کوٹلی نجابت کے ڈاکٹر نذیر حسین ، نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر خادم حسین،ڈاکٹر عبدالولی ، ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمنٰ ، ڈاکٹر حارث ، مرکز متی تل کے ڈاکٹر اکرام الحق ،رورل ڈسپنسری گاواں شجاع آباد ملتان کے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال، نشتر میڈیکل کالج کے ڈیمانسٹریٹر ڈاکٹر افضل حسین شاہ ،درانہ لنگانہ کے ڈاکٹر محمد اقبال ،تحصیل ہسپتال علی پور کے ڈاکٹر ناصر عباس ،ڈاکٹر جاوید ،بنیادی مرکز بیلے والا مظفر گڑھ کے ڈاکٹر سعید اختر ،ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ کے ڈاکٹر مقبول عالم ،مرکز بھٹہ پور مظفر گڑھ کے ڈاکٹر شاہ زمان ، مرکز بیت رام پور مظفر گڑھ کے ڈاکٹر جاوید اقبال ،بنیادی مرکز لطف آباد کے ڈاکٹرعرفان خان مزاری ، تحصیل جام پور کے ڈاکٹر مسعود اختر ، بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر طارق بشیر ، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان کے ڈاکٹر شعیب عابد ، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے ڈاکٹر اصغر علی ،ڈاکٹر شہزاداسلم ، سول ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر عرفان ارشد خان ، چلڈرن ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر عبدالباسط ، ڈاکٹر محمد اختر فریدی ، مرکز صحت الہ ٰ آباد رحیم یار خان کے ڈاکٹر نیاز حسین ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر یزمان ڈاکٹر عتیق الرحمن ،دیہی مرکز صحت رنگ پور مظفر گڑھ کے ڈاکٹر محمد جمشید شامل ہیں ۔