آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت میں فیول کی قیمتوں میں اضافہ، ریچا چڈھا نے لٹ گئے گانا شیئر کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ان دنوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس کے خلاف عوام کے ساتھ بولی وڈ سے بھی آوازیں آنے لگی ہیں۔بولی وڈ اداکارہ رچا چڈھا نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر آواز اٹھانے کے لیے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی فلم ʼہم دل دے چکے صنم کے گانے ʼتڑپ تڑپ کے کا کلپ ʼلٹ گئے شیئرکیا ہے۔کلپ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے جدا ہونے کا منظر دکھایا جارہا ہے اور سلمان خان ہم لٹ گئےگارہے ہیں۔ریچا چڈھا نے کلپ شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ انہوں نے ابھی ابھی گاڑی فیول ٹینک فل کروایا ہے۔ خیال رہےکہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ریاست میں الگ الگ ہیں اور اس وقت ریاست مہاراشٹرا میں فی لیٹر پیٹرول 97.34 بھارتی روپے (212.37پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے جب کہ ڈیزل 88.44بھارتی روپے (192.88 پاکستانی روپے) میں مل رہا ہے۔

دل لگی سے مزید