آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ کا نیا روپ سب کو بھا گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی ریلیز سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہونے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’30 جولائی 2021 کو سینما میں۔‘بھارتی میڈیاکے مطابق ’فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اس فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔رعب دار اور بے باک شخصیت، جارحانہ اور تحکمانہ انداز، لہجے میں بے خوفی،عالیہ بھٹ کا یہ روپ نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ کئی بولی وڈ ستاروں کو بھی خوب بھا رہا ہے ۔سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم ایس حسین زیدی اور جین بورگیس کی کتاب’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔ گنگوبائی کا تعلق گجرات کے علاقے کاٹھیاواڑ کے ایک معتبر گھرانے سے تھا۔ اپنے دور طالب علمی میں وہ اپنے والد کے اکاؤنٹینٹ رمنیک لال کے عشق میں مبتلا ہوگئیں اور خاندان کی مخالفت کے بعد وہ ان کے ساتھ بھاگ گئیں۔گنگو نے اپنے محبوب سے دھوکہ کھایا جس نے انہیں 500 روپے کے عوض جسم فروشی کا دھندہ کرنے والوں کو فروخت کر دیا۔اب گنگو کے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

دل لگی سے مزید