• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ 2021 ترمیمی بل متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت ہوا۔ ایوان میں تحریک انصاف کے ریاض حیدر کی تحریک التوا جوسندھ حکومت کا پراسیکیوشن سسٹم کمزور ہونے سے متعلق تھی مسترد کردی گئی۔ایوان میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کا عمومی ایجنڈا معطل کرکے پیپلزپارٹی کے شرجیل میمن کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی گئی جو انسداد تجاوزات مہم کےخلاف تھی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات ہیں کہ محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضہ خالی کرایاجائے ،دریا کے ونوں اطراف لاکھوں افراد گھر بناکر رہتے ہیں،محکمہ آبپاشی کی زمینیں خالی کرانے کا آپریشن بند کیاجائے۔سندھ اسمبلی میں جمعرات کو موٹر وہیکل ترمیمی بل 2021پیش کردیا گیا جبکہ ایوان میں سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ 2021ترمیمی بل متعارف کرایا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا ۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بل کہاں ہے؟ہمیں بل نہیں ملا حالانکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر پارلیمانی رویہ ہے اوراسپیکر نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔خواجہ اظہار کے اعتراض پر اسپیکر نے کہا کہ میں نے ذمہ داری پوری کی ہے۔

تازہ ترین