• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا نے میانمار کی فوج پر غیرمعینہ مدت تک پابندی لگادی

واشنگٹن (جنگ نیوز )فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارمز پر میانمار کی فون پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی ۔اسی طرح فوج کے زیرتحت سرکاری اور میڈیا اداروں کو بھی فیس بک اور انسٹاگرام پر خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔یہ اقدام میانمار میں فروری کے شروع میں فوجی بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے پر کیا گیا ہے اور فیس بک کے مطابق فوج سے منسلک کمرشل اداروں کے اشتہارات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔فیس بک کے ایشیا پیسیفک کے پالیسی ڈائریکٹر رافیل فرینکل نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یکم فروری کی فوجی بغاوت اور تشدد کے بعد اس پابندی کی ضرورت تھی، ہمارا ماننا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر میانمار کی فوج کی موجودگی کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے پابندی کی متعدد وجوہات کا ذکر بھی کیا، جس میں میانمار کی فوج کی انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کی تاریخ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین