• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا بڑا خفیہ جوہری پروگرام منظر عام پر آگیا

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے اسرائیل کا غیر اعلانیہ طور پر ایک خفیہ جوہری پروگرام جاری ہے

اے پی کے مطابق شہر ڈیمانا کے قریب شیمون پیرز نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سینٹر پر ایسے شواہد ملے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسرائیل کا ایٹمی پروگرام پر کام جاری ہے۔

اے پی نے اس معاملے پر تفصیلات جاننے کیلئے جب اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا کہ ایسی تعمیرات کس مقصد کیلئے کی جارہی ہیں جو کہ اب تک غیر واضح ہیں،اسرائیلی حکومت نے اس پر کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا۔

تازہ ترین