• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں متوازن میڈیا پالیسی بنائی جائے، ایڈیٹرز کونسل

کوئٹہ(این این آئی)ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل بلوچستان کا اجلاس زیرصدارت صدر انور ساجدی دوسرے روز بھی منعقد ہوا،جس میں اس امر پر سخت تشویش کااظہار کیا گیا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت نے محکمہ اطلاعات اوراس سے متعلق معاملات کو طویل عرصے سے نظرانداز کر رکھا ہے خاص طورپرپرنٹ میڈیا سے انتہائی بے اعتناعی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے مسائل سے دوچارپرنٹ میڈیا نہ صرف شدید زبوں حالی کا شکارہے بلکہ وہ ایک طرح سے آکسیجن ٹینٹ میں ہے اسکے ساتھ ہی یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ بلوچستان کے نامور چیدہ چیدہ اورپڑھے جانے والے اخبارات کوسرکاری اشتہارات کے اجراء میں نظرانداز کیا جارہاہے جبکہ اسکے مقابلے میں غیر معروف اورغیرمستحق اخبارات کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل عالیانی سے اپیل کی گئی کہ وہ محکمہ اطلاعات خاص طور پر تعلقات عامہ بلوچستان کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لیں اور اشتہارات کے منصفانہ اجراء کو یقینی بنائیں کیونکہ غیر متوازن پالیسی سے حکومت کی پبلسٹی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اجلاس میں کہا گیاکہ ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرکونسل کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ صوبے میں ایک متوازن میڈیا پالیسی بنائی جائے جس کے تحت سرکاری اشتہارات میرٹ پر جاری کئے جائیں اجلاس میں سید خلیل الرحمٰن (جنگ)، رضاالرحمن (ایکسپریس)،انور نا صر (بلوچستان نیوز)،نادر حسین زمرد(ہمت)گلریز (باخبر) اور صادق بلوچ (آزادی) نے شرکت کی۔
تازہ ترین