• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب سینیٹر عون عباس بپی کی ایم پی اے ظہیرالدین خان علیزئی سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) نو منتخب سینیٹر عون عباس بپی نے رکن صوبائی اسمبلی ظہیرالدین خان علیزئی سے ملاقات کی، اس دوران آئندہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ظہیرالدین علیزئی نے عون عباس بپی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو پارٹی کی تقویت کا باعث قرار دیا۔ انہوں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین