آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 8 واں نمبر


پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

یہاں موسم شدت اختیار کرتے جارہے ہیں موسم بہار مختصر، گرمیاں طویل اور سردیاں دیر سے شروع ہونے لگی ہیں جبکہ بہار میں کِھلنے والے پھولوں کی زندگی کم ہوتی جارہی ہے ۔

یہ موسموں کی تبدیلی ہی تو ہے جو پودوں، پھل اور سبزیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

کائنات کی رنگینی تو موسموں پرقائم ہے جبکہ درجہ حرارت کے گھٹنے، بڑھنے اور ہواؤں کا رخ بدلنے سے موسم بھی بدلتے ہیں۔

درخت اور پودے بہار کا لبادہ اوڑھنے کو تیار ہیں لیکن اب بھی خزاں کے زرد اور بھورے پتے گر رہے ہیں ۔

موسمیاتی تبدیلی نے موسم بہار کو یوں مختصر کیا کہ یہ 6 سے کم ہوکر 4 ہفتے تک محدود ہو گئی اور بارشوں کی کمی اور کبھی زیادتی نے زراعت کو بھی متاثر کیا۔

دن اور رات کے بدلنے اور موسموں کی تبدیلی ہی سے زمین پر رنگ بکھرتے ہیں لیکن انسانی سرگرمیوں نے درجہ حرارت پر اثرانداز ہوکر پودوں اور درختوں کے فطری عمل کو الجھا دیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید