مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ووٹ اور الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کے اصل ذمہ دار عمران صاحب ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کے اصل سرغنہ کے خلاف کارروائی تک احتساب نامکمل رہے گا، تمام حقائق اور شواہد بتارہے ہیں ووٹ کی امانت میں خیانت عمران صاحب نے کی۔
ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ اصل مجرموں کےخلاف کارروائی تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ 2018 کی ووٹ چوری کی پیداوار2021 میں واردات دوہراتے پکڑے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کے بغیر الیکشن کمیشن کا فیصلہ نامکمل ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ چارحلقوں کا شور مچانے والا، ایک حلقہ کھلنے پر اپیل سپریم کورٹ لے جارہا ہے۔