آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ملتان سلطانز کے خلاف حفیظ کی نصف سنچری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے آج کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے اننگ کا آغاز کیا۔

سلطانز کے شاہنواز دھانی اور سہیل خان نے لائن اور لینتھ کے ساتھ عمدہ بولنگ کا آغاز کیا اور قلندرز کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

لاہور قلندرز کو 3 اعشاریہ 2 اوور میں پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان سہیل اختر 12 بالز پر 7 رنز بنا کر بریتھ ویٹ کا شکار بنے۔

ابتدائی 2 وکٹ 17 رنز پر گر جانے کے بعد حفیظ اور ڈینلے نے قلندرز کی اننگ کو سہارا دیا اور محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔

12 اوورز کے اختتام پر لاہور قلندز نے 2 وکٹ کے نقصان پر 95 رنز اسکور کیے ہیں۔

قلندرز کو دوسری وکٹ کا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 11 بالز پر 9 رن بنا کر دھانی کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم لاہور قلندرز نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم میں فاسٹ بولر سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے2 میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے بھی 2 میچ کھیلے ہیں اور وہ پی ایس ایل6 میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید