• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کے بڑے بیٹے کی قوالی کی ویڈیو وائرل

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری کی قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک محفل کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مرحوم والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی سحر انگیز آواز میں قوالی پڑھتے نظر آرہے ہیں۔


مجّدد صابری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قوالی کا نام ’سخی لجپال حسینؑ‘ لکھا۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری قوالی کی مکمل ویڈیو میرے یوٹیوب چینل پر ہے۔‘

مجّدد صابری کی سُریلی آواز میں پڑھی گئی قوالی کو ناصرف اُن کے مداح بلکہ امجد صابری کے چاہنے والے بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قوم کا فخر اور دُنیا بھر میں شہرت پانے والے نامور قوال امجد صابری تو انتقال کرگئے ہیں لیکن ان کی میراث ان کے بچوں کے ذریعے چلتی رہے گی اور اس ضمن میں ان کا بڑا بیٹا مجّدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔ امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔  

تازہ ترین