اسلام آباد،لاہور (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مخالف اس کے حامی بن گئے،اپوزیش جیت جائے تو الیکشن شفاف، ہار جائے تو دھاندلی۔
بار بار موقف بدلنا اور بیانیے کی نفی کرنا ان کی پہچان بن گیا ہے، جبکہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے انکی چوری ثابت ہوگئی ہے، ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے چوری تمہارے کہنے پر ہوئی، اگر عوام آپ کے ساتھ ہیں تو کیوں بھاگتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کیساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اْس ادارے کے حامی بن گئے ہیں۔