• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( طاہر خلیل +نوشین یوسف )الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیداروں کی حتمی فہرست شائع کر دی ۔ پنجاب سے تمام 7 جنرل نشستوں ، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ دیگر صوبوں میں جنرل نشست پر 39، خواتین نشست پر 18 ، ٹیکنوکریٹ نشست پر 13 اور غیر مسلم نشست پر 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے 14 ، پیپلزپارٹی 13، مسلم لیگ (ن) 2، بلوچستان عوامی پارٹی 11 ، اے این پی 5، جماعت اسلامی 4، جمعیت علمائے اسلام 9، ایم کیو ایم 2 ، بی این پی 8، امید وار مقابلے پر ہوں گے ،جبکہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ،جمہوری وطن پارٹی ،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی ، تحریک لبیک ، بی این پی عوامی ، جی ڈی اے نے ایک ایک امید وار کھڑا کیا، 4 آزاد امید وار بھی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں ،تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے کوئی امید وار نہیں۔ اسلام آباد سے جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ مد مقابل ہیں ۔ جبکہ خواتین کی نشست پر فرزانہ کوثر اور فوزیہ ارشد میں مقابلہ ہے ۔ بلوچستان سے 7 جنرل نشستوں پر احمد عمر احمد زئی ، ستارہ ایاز ، سرفراز بگٹی ، عبدالخالق خان ، منظور احمدمیدان میں ہے۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ ، بی این پی عوامی کے اسرار اللہ زہری ، عبدالغفور حیدری ، خلیل بلیدی ، میر سردار خان رند ، عبدالقادر ، حسین بلوچ ، سجاد ترین، محمد قاسم ، عمر فاروق اور محمد جواد کے درمیان مقابلہ ہے ۔ بلوچستان سے خواتین کی 2 نشستوں پر آسیہ ناصر ، بینش سکندر مسیح ، کاشفہ گچکی اور ثمینہ ممتاز ،شمعلہ افشین، طاہرہ آر کے جتک ، عاطفہ اور نسیمہ احسان میں مقابلہ ہے ۔ بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ اور علماء کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار نوید جان بلوچ اور سعید احمد ہاشمی اور جمیعت علماء اسلام پاکستان کے کامران مرتضی اور بی این پی کے سجاد ترین میدان میں ہیں ۔بلوچستان سے ایک غیر مسلم نشست پر 4 امیداوروں بینش سکندر ، ہیمن داس ، سنیل کمار اور دانش کمار مقابلے میں ہیں ۔خیبر پختوانخوا سے 7 جنرل نشستوں پر ذیشان خانزادہ ، شبلی فراز ، فیصل سلیم رحمان ، لیاقت خان تراکئی ، محسن عزیز ، تاج آفریدی ، ، عباس آفریدی ، عطا الرحمان ، مولانا عطا الرحمان ، طارق خٹک اور ہدایت اللہ خان کے درمیان مقابلہ ہے ۔خیبر پختوانخوا سے خواتین کی 2 نشستوں پر تسلیم بیگم ، ثانیہ نشتر ،فلک ناز ، نعیمہ کشور اور عنایت بیگم میدان میں ہیں ۔ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، فرحت بابر ، شوکت جمال امیر زادہ ، اقبال خلیل کے درمیان مقابلہ ہے ۔ غیر مسلم نشست کیلئے آصف بھٹی ، جاوید گل ، رنجیت سنگھ اور گرد یپ سنگھ مدمقابل ہیں ۔سندھ سے جنرل نشستوں پر 10 امیدوار تاج حیدر، شیری رحمان ، صادق علی میمن ، جام مہتاب حسین دیہڑ ، دوست علی جیسر ، سلیم مانڈوی والا ، شہادت اعوان ، فیصل واوڈا ، صدر الدین شاہ ، فیصل سبز واری میں مقابلہ ہے ۔سندھ سے 2 خواتین نشستوں پر پلوشہ خان، رخسانہ پروین،خالدہ آ طیب میدان میں ہیں ۔ ٹیکنوکریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو، فاروق ایچ نائیک، کریم خواجہ اور یشا اللہ خان افغان کے درمیان مقابلہ ہے ۔ پنجاب سے جنرل نشست پر مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا ، پی ٹی آئی کے عون عباس ، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر افنان ، ساجد میر ، عرفان صدیقی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ۔ خواتین نشست پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقہ سہروردی ، ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے اعظم نزیر تاررڑ اور پی ٹی آئی کے علی ظفر کامیاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین