کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پشاور زلمی نے یقینی فتح چھین لی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعے کو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ نے کپتان سرفراز احمد کے 40گیندوں پر 81،اعظم خان کے 26 گیندوں پر 47 اور ڈوپلیسی کے 37رنز کی بدولت سات وکٹ پر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل 198حاصل کیا۔ پشاور زلمی نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ حیدر علی 50، امام الحق 41 اور شعیب ملک 34رنز کی ساتھ نمایاں رہے۔ ردر فورڈ نے چار چھکوں کی مدد سے36 اور وہاب ریاض نےدو چھکوں کی مدد سے20 رنز بناکر فتح آسان کردی۔ ڈیل اسٹین کے 19ویں اوور میں 21 رنز بن گئے۔ اس سے قبل دن میں کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان اور صہیب مقصود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے پہلی جیت حاصل کرلی۔ دو فتوحات کے بعد لاہور کو پہلی شکست ہوئی۔ ناکام ٹیم نے 6 وکٹ پر 157 رنز بنائے۔ سلطانز نے ہدف 22 گیندیں قبل 3وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان کو 76 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ا