• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں فیسوں کی براہ راست وصولیاں غیرقانونی قرار

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بچوں سے براہ راست فیسوں کی وصولیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا۔سرکاری ونجی سکولوں میں اضافی فیس، جرمانے اور چارجز وصول کیے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ سکول انتظامیہ والدین سے تمام چارجز بذریعہ بنک وصول کریں گی ،احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولوں کو پندرہ سے بیس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین