• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائیت اور لسانیت کے نعروں کو مسترد کرتے ہیں،جمعیت (س)

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (س) کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالقیوم میرزئی ڈپٹی سیکرٹری مولانا طاہر شاہ اخوندزادہ ،سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد اخونزادہ ،سرپرست مولانا محمد شفیق دولت زئی ،قاری حمدا للہ حمیدی ،مولانا عبدالوہاب مردان زئی ،ضلع قلعہ سیف اللہ کے امیر مولانا عبدالوہاب اخوندزادہ ڈاکٹر عبدالظاہر میرزئی، مولانا عزیز شاہ حقانی، ذوالفقار میرزئی ،حافظ عبدالناصر ملنگ ،احمد خان اخوندزادہ نےکہاہے کہ سردار محمد نسیم ترین کی شمولیت سے جمعیت (س) صوبے میں فعال ہوجائیگی سردار محمد نسیم ترین کے بلوچستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جمعیت (س) نے وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سردار محمد نسیم خان کو صوبائی نائب امیر اور ضلع پشین کے سرپرست مقرر کرکے کارکنوں کے دل جیت لیے امید ہے کہ سردار محمد نسیم خان جمعیت علمائے اسلام (س) اور شہید ناموس رسالت امام الشہداء شیخ القرآن والحدیث مولانا سمع الحق شہید کے مشن کو صوبے میں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےسردار محمد نسیم خان کی شمولیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ جمعیت علمائے اسلام اسلامی نظام کے نفاذ اور آزادی کیلئے لڑنے والے مجاہدین کی حمایت میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ امت کے اتحاد کیلئے شہید قائد نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے 17نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق تیار کیا جو آج بھی تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کا ذریعہ ہے جمعیت علمائےاسلام فرقہ پرستی اور تکفیری نعروں پر یقین نہیں رکھتی۔ جمعیت علمائے اسلام صوبائیت ،لسانیت جیسے نعروں کو مسترد کرتی ہے۔ 
تازہ ترین