• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر کاری مہم کے دوران 22لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں،کمشنر پشاور ڈویژن

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم بہارکی شجر کاری مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ شجرکاری مہم میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات کے تعاون سے چاروں ٹی ایم ایز، پی ڈی اے، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران اپنے علاقوں میں تحت پودے لگا رہے ہیں۔کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان، چیف کیپٹل پولیس آفیسر عباس احسن اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے ناردرن بائی پاس کا دورہ کرتے ہوئے پودے لگائے اور جاری شجرکاری مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران خان، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر عابد ممتاز سمیت ضلعی انتظامیہ، ریونیو افسران و فیلڈ سٹاف اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔سکولوں، سڑکوں کے کنارے، سرکاری دفاتر، بی ایچ یوز، گرین بیلٹ سمیت دیگر مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں پودوں کو حفاظت کریں کیوں کہ درخت زندگی کی بقا ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور ہوا میں کاربن ڈائی آکسائید کو کم کر کے آکسیجن پیدا کر تے ہیں اور آب ہوا کو خوشگوار بناتے ہیں اس لیے ہر شہری کم از کم دو پودے ضرور لگائے تاکہ شجرکاری مہم کوکامیاب بنایا جا سکے۔
تازہ ترین