• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری سے تحریکِ طالبان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، جس نے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیرر ازم حیدرآباد ایوب درانی نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا ہے کہ کوٹری سے گرفتار کیئے جانے والے ملزم عبدالرحمٰن سواتی کا تعلق تحریکِ طالبان سوات سے ہے۔

ملزم نے 2006ء میں طورخم، پشاور اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں کےدوران ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ بم سے اڑانے، فائرنگ کر کے خاصہ دار فورس اور درجنوں پولیس اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔


ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ تمام کارروائیاں تحریکِ طالبان کے لیڈر ابوبکر کے کہنے پر کی گئیں۔

تازہ ترین