سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران طالبان کا کمانڈر مارا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کیئے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں طالبان کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا طالبان کمانڈر نورستان عرف حسن بابا 50 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمنگی میں کیا گیا۔