• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامے اور فلم کے معروف ہدایت کار قاسم علی مرید فلم میکر سعدیہ جبار سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

قاسم علی مرید نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔


قاسم علی مرید کی شادی کی تقریب میں مشہور و معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔


گزشتہ روز بارات کی تقریب کے بعد قاسم علی مرید نے ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں انہوں نے کہا کہ ’دنیا کی حسین ترین لڑکی میرے ساتھ بیٹھی ہے۔‘

قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ جلد نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

یاد رہے کہ قاسم علی مرید کی سعدیہ جبار کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے پہلی شادی انہوں نے ماڈل فیا خان سے کی تھی جنہوں نے قاسم علی مرید سے علیحدگی کے بعد جرمنی میں ترک لڑکے سے شادی کی۔

تازہ ترین