• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کی ویب سیریز کی دُنیا میں انٹری

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اب ویب سیریز کی دُنیا میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اب پروڈیوسر کرن جوہر کی ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اس ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ ایک ایسی سُپر اسٹار کا مرکزی کردار ادا کریں گی جو پُراسرار طور پر لاپتہ ہوجاتی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کےساتھ ویب سیریز میں بالی ووڈ اداکار سنجے کپور بھی نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے سنجے کپور کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ ہم نے 25 سال قبل 1995 میں فلم ’راجہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔‘

مادھوری ڈکشٹ نے ویب سیریز کی شوٹنگ سے متعلق بتایا کہ ’اس ویب سیریز کی شوٹنگ گزشتہ سال مارچ میں ہونی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع کی گئی۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’تاخیر کی وجہ سے ویب سیریز کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں مکمل ہوگی۔‘

واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ کی آخری فلم ’کلنک‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

تازہ ترین