• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز ایسے باتیں کررہے ہیں جیسے بری ہوگئے ہوں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں، حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دےکر قوم کی اخلاقیات تباہ کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ حمزہ شہباز ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہوگئے ہوں، عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں۔


شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں، قوم کا پیسہ کھانے والے ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین