آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نک جونس کی شادی پریانکا سے اور طلاق جمیلا سے؟

امریکی گلوکار نک جونس نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے شادی کی، لیکن کیا وہ طلاق برطانوی اداکارہ جمیلا جمیل سے لیں گے؟

یہ دلچسپ منظر کہیں نہیں بلکہ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے کھینچا گیا ہے، جس کا جمیلا جمیل اور پھر اس پر پریانکا چوپڑا نے بھی جواب دیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے نک جونس کے ساتھ جمیلا جمیل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتظار کریں کہ کیا نک جونس جمیلا جمیل کے درمیان طلاق ہوجائے گی؟‘

اس پیغام پر برطانوی سلیبریٹی نے لکھا کہ ’ایک دوسری بھارتی خاتون جو بالکل میری طرح نہیں دکھتیں۔‘

ساتھ میں انھوں نے پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اب بھی ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

اس کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی جمیلا جمیل کے پیغام کو ری ٹوئٹ کیا اور اس پر ہسنتے ہوئے ردِ عمل دیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید