سکھر(بیورورپورٹ ) احتساب عدالت سکھر نے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں نامزد 11ملزمان کو 7،7سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے، ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ جاوید احمد جاگیرانی سمیت تمام ملزمان کو عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ نیب سکھر نے احتساب عدالت میں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں 2012سے 2014تک ترقیاتی کاموں میں 6کروڑ 47لاکھ 7ہزار 116 روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔