• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت میراں بادشاہ ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کاآغاز

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت میراں بادشاہ ؒکے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب نے رسم چادر پوشی سے کیا ۔ اس موقع پراحمد رضاسیالوی زونل خطیب ،میاں اشفاق احمد منیجر اوقاف سرکل نمبر4لاہوراور مفتی محمدعمران ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف کے علاوہ مختلف مذہبی شخصیات اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نیززائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
تازہ ترین