• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، پولیس مقابلہ میں ایلیٹ فورس اہلکار شہید 3 ڈاکو ہلاک

گجرات (نمائندہ جنگ)ڈنگہ میں پولیس مقابلہ ایلیٹ فورس اہلکار شہید 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت کے مطابق کولیاں شاہ حسین کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کرلوگوں کے لوٹنے کی اطلاع ملنے پر تھانہ ڈنگہ کی پولیس، ایلیٹ فورس کے جوانوں کو فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کر نے کی ہدایت کی جس پر علاقے میں چھپے ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایلیٹ فورس کا اہلکار ذوالفقارحیدر سکنہ عالم گڑھ سینے پر گولی لگنے سے موقع پر شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں تین ڈاکوزخمی ہو ئےجو ہسپتال لے جاتے ہوئے روستے میں دم توڑ گئے جبکہ 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کی نعشوں کے قریب سے کلاشنکوف اور پسٹل قبضہ میں لے لیے گئے جبکہ مرنیوالے ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، شہید ایلیٹ فورس جوان ذوالفقار حیدر کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین