• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن کے لیے مکمل طور پر متحد ہے، فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات کے لیے مکمل طور پر متحد ہے، سینیٹ الیکشن کے فوری بعد سربراہی اجلاس ہوں گے اور نئی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک دوسرے کا ووٹ توڑیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا، ہم بڑے نظم کے ساتھ متحد ہیں۔

 فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے حکمرانوں سے جان خلاصی اس وقت ملک کی سب سے بڑی خدمت ہوگی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ  الیکشن کی حکمت عملی اور تحریک کی حکمت عملی بالکل مختلف ہوتی ہے۔

 فضل الرحمان نے کہا کہ  تحریک میں اسی طرح آگے بڑھيں گے جس طرح تحریک کے تقاضے ہوتے ہيں۔

تازہ ترین