• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر نیویارک کے خلاف ایک ہفتے میں دوسری بار جنسی ہراسانی کے الزامات


امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو ایک ہفتے میں دوسری بار جنسی ہراسانی کے الزمات کی زد میں آگئے۔ ایک اور سابقہ ماتحت خاتون اہلکار اینڈریو کومو کے خلاف ہراسانی کے الزمات کے ساتھ سامنے آگئیں۔

ڈیموکریٹ گورنر نے خود پر لگائے گئے الزامات سے انکار کر کے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پچیس سالہ سابقہ مشیر صحت شارلٹ بینیٹ نے کہا کہ کہ گزشتہ سال کے آغاز میں تریسٹھ سالہ اینڈریو کومو نے ان کے ساتھ گفت گو میں کم عمر نوجوان خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی اور بڑی عمر کے مرد حضرات میں ان کی دلچسپی جاننے کی کوشش کی۔


انہوں نے انہیں جنسی ہراساں کیا اور بارہا اپنے طرز عمل سے خوفزدہ کیا۔ جس پر انہوں نے گورنر کے چیف آف اسٹاف سے بات چیت کرکے اپنی ڈیوٹی دوسری عمارت میں منتقل کرالی۔ 

اس سے قبل رواں ہفتے ایک اور سابقہ مشیر لنزے بوئلان نے انکشاف کیا تھا کہ 2015 سے 2018 کے دوران ملازمت اینڈریو کومو نے انہیں جنسی ہراساں کیا۔

تازہ ترین