شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ اور لاہور کے سنگھم پر واقع علاقہ ابوالخیر میں ماڈل قبرستان بنانے کے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی ہے یہ قبرستان گلاب کے پھولوں اور الیچی اور سٹرابری اور امرودوں کے باغات کے حوالے سے مشہور علاقہ میں بنایا جارہا ہے جس کے اخراجات ٹی ایم اے راوی ٹاؤن برداشت کرے گی، اس قبرستان کے قیام کیلئے 595کنال اراضی ایکوائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر اخراجات کا تخمینہ 1ارب 62کروڑ62لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔