• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد خان اچکزئی کے قتل کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شٹرڈاؤن

اسد خان اچکزئی کے قتل کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شٹرڈاؤن


کوئٹہ(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما اسد خان اچکزئی کے اغوا اور قتل کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ اتوارکو عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما اسد خان اچکزئی کے اغوا کے بعد قتل کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سوگ کا سماں رہا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن، پشین، ژوب، لورالائی، زیارت، موسیٰ خیل، قلعہ سیف ﷲ، ہرنائی، دکی، سنجاوی اور قلعہ عبدﷲ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔بڑے شہروں اور قصبات میں احتجاجاً بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا ۔واضح رہے کہ اسد خان اچکزئی ناصرف ایک سیاسی رہنما تھے بلکہ وہ اچکزئی قبیلے میں بھی اہم مقام رکھتے تھے، انہیں 5 ماہ قبل کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز ان کی لاش ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نوحصار سے برآمد کی تھی۔

تازہ ترین