کوئٹہ (نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی قتل کے ملزمان کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے قتل میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ 12کی عدالت میں پیش کیاگیا اور عدالت سے ملز مان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین نے گرفتار ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔