• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی، شفافیت کی راہ میں رکاوٹ ہے، شبلی فراز

اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی، شفافیت کی راہ میں رکاوٹ ہے، شبلی فراز 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے، اپوزیشن اوپن بیلٹ کی مخالفت کرکے ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتی ہے۔اتوار کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کیساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی، عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تازہ ترین