شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) ڈاکو سےبر آمد ہو نیوالے 39 لاکھ مدعی مقدمہ کے حوالے کر دئے گئے۔مستی گیٹ لاہور کے علاقہ میں ہونے والی 91 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ایک ملزم ابوزر اے ڈویژن پولیس نے پکڑ کر 39 لاکھ روپیہ برآمد کرلیا۔ جبکہ دیگر 31 وارداتوں کا لوٹا ہوا 36 لاکھ کا کیش بھی مختلف تھانوں کی پولیس نے برآمد کیا جس کے علاوہ 20 موٹر سائیکل، ایک کار اور 2ڈالے گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس لائن میں لٹنے والے افراد کو ایڈیشنل ایس پی نجیب اللہ پندرانی نے یہ رقوم ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں واپس ان کے حوالے کیں۔ ایڈیشنل ایس پی نے صحافیوں کو بتایا کہ مستی گیٹ لاہور کے علاقہ میں ایک کیش وین میں سوار 2 افراد کو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد 91 لاکھ روپے لوٹا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔ جن میں ایک ڈاکو ابوزر کو ایس ایچ او اے ڈویژن سلیم نیازی نے پکڑ کر اس سے 39 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ابھی تک مفرور ہے۔ ایڈیشنل ایس پی نے مقدمہ کے مدعی نعیم کو 39 لاکھ روپے واپس دیئے اور انسپکٹر کی تعریف کی۔