آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کوئٹہ ایک مرتبہ مومینٹم حاصل کر لے پھر اسے ہرانا مشکل ہو جائیگا: ڈوپلیسی

لاہور(خبرنگار)پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ایک بار گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مومینٹم حاصل کرلے پھر پاکستان سپر لیگ میں اسے ہرانا بہت مشکل ہو جائے گا۔جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ابتدائی میچز میں کوئٹہ کی ٹیم اس پوزیشن سے میچ ہاری جہاں سے اسے میچز جیتنا چاہیے تھا، کہیں کنڈیشن نے ساتھ نہ دیا تو کہیں حریف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ڈیتھ اوورز کی بولنگ میں کچھ کمی رہ گئی تھی، امید ہے گلیڈی ایٹرز غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور بھرپور قوت کے ساتھ کم بیک کریں گے۔
لاہور سے مزید