• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار)پشاور کے علاقے دیر کالونی کے رہائشیوں نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گیس لائن منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اب تک لائنیں نہیں بچھائی گئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ عوام مہنگے داموں ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور وہیں تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ ملحقہ علاقوں میں گیس موجود ہے اور صرف دیر کالونی میں گیس نہیں ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لائنیں جلداز جلد نصب کر کے گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر پولیو مہم سے بائیکاٹ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین