• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی راک نے میچ جیتنے کے بعد اسٹیو آسٹن سے کیا کہا تھا؟

ریسلنگ دیکھنے والے مداح عام طور پر اسے نفرت، لڑائی اور جنگ کا کھیل سمجھتے ہیں لیکن اس میں ’ رنگ‘ کے اندر لڑنے والوں کے درمیان آپس میں محبت اور عزت کا رشتہ بھی ہوتا ہے۔ ریسلنگ کی دنیا کے 2 بڑے نام ’دی راک‘ اور’ اسٹیو آسٹن‘ کی فائٹس اور رنگ کے اندر ایکشن کو مداح آج بھی نہیں بھولے ہیں۔

ڈوین جانسن جنہیں دنیا دی راک کے نام سے بھی جانتی ہے، انہوں نے اسٹیو آسٹن کے ساتھ ہونے والی آخری فائٹ کے بعد کی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ میچ جیتنے کے بعد میں نے اسٹیو کے کان میں کہا کہ تم نے میرے لئے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے میں تمہارا شکرگزار ہوں اور میں تم سے پیار کرتا ہوں۔

ڈوین جانسن نے بتایا کہ میری بات پر اسٹیو آسٹن نے جواب دیا کہ میں بھی تم سے پیار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دی راک اور اسٹیو آسٹن کے درمیان 2003 میں فائٹ ہوئی تھی جس میں دی راک جیت گئے تھے۔ یہ فائٹ 17 منٹ 55 سیکنڈ تک جاری رہی تھی۔ شکست کے بعد آسٹن نے پروفیشنل ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تازہ ترین