آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے، زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ دیگر علاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سےبات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔

خلیل زاد کی ٹیم دیگر علاقائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گی جس کا مقصد افغان تنازعہ میں "ایک منصفانہ، پائیدار سیاسی تصفیہ، مستقل اور جامع جنگ بندی" کی طرف کام کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی نمائندہ کے دورے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید