آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صنم جنگ کا شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان سامنے آ گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا اپنے شوہر قصام سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قصام امریکا میں ہے اور وہ بھی جَلد امریکا منتقل ہو جائیں گی۔

صنم جنگ کی فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صنم جنگ کا انٹرویو کے دوران قصام سے علیحدگی کی افواہوں سے متعلق کہنا ہے کہ ’سب لوگ پریشان ہیں کہ ہم دونوں ساتھ کیوں نہیں رہتے، اُن کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں اپنی جاب میں مصروف ہیں، و ہ اپنے شوہر کے پاس جلد منتقل ہو جائیں گی، وہ بھی امریکا میں اپنے شوہر کے پاس منتقل ہونے کے لیے انتظار کر رہی ہیں۔‘


صنم جنگ کا مزید کہنا ہے کہ اُن کی شوہر سے علیحدگی سے متعلق خبروں نے اُنہیں بہت پریشان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’علیحدگی کی افواہیں سنتے ہی انہیں اور اُن کی ساس کو کئی کالز موصول ہوئیں جن میں اُن سے لوگ افسوس کا اظہار کر رہے تھے کہ قصام نے دوسری شادی کر لی ہے جبکہ اُن کے شوہر بھی اس صورتحال سے پریشان تھے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔

صنم جنگ کا ہنستے ہوئے بتانا تھا کہ ’اُن کے شوہر نے انہیں فون کر کے پوچھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے جس پر اُن کا جواب میں کہنا تھا کہ اچھا ہے تم ہی بد نام ہو رہے ہو میں تو نہیں ہو رہی بدنام، کوئی بات نہیں ۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید