• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے بھی حمایت مانگ لی

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے بھی حمایت کا ووٹ مانگ لیا۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے انہیں ووٹ دیں، آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے، سینیٹ الیکشن کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے خط میں مزید کہا کہ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

گیلانی کا ارکان قومی اسمبلی کے لیے لکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔


تازہ ترین