• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے سادگی سے سالگرہ منا کر دل جیت لیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سادگی سے کینسر متاثرہ بچوں کے ساتھ سالگرہ منا کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر شوکت خانم اسپتال میں منائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری یہ سالگرہ بہت خوبصورت گزری ، سب بہت خالص تھا مجھے کسی چیز کی ٹینشن نہیں تھی۔


حرا نے لکھا کہ سارا وقت اس پریشانی کے بغیر گزرا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ کسی رشتہ دار نے کھانا نہیں کھایا یا کوئی مجھ سے ناراض تو نہیں ہو گیا۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کو ان بچوں کے ساتھ وقت بِتانے کا موقع دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ اللہ کی رحمت سے کم نہیں کہ میں نے معصوم فرشتوں کے ساتھ وقت گزارا۔

انہوں نے کہا کہ میں کینسر سے متاثرہ بچوں سے صبر اور برداشت سیکھا اور ان بچوں کے والدین سے اللہ پہ بھروسہ کرنا سیکھا۔

تازہ ترین