• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: نئے مہینے کا پہلا کاروباری دن سرمایہ کاری کیلئے منفی رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے مہینے کا پہلا کاروباری دن سرمایہ کاری کے لیے منفی رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 593 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 925 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ شیئر بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت اٹھارہ ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 43 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 163 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین