بھارت کے لیجنڈری اداکار سنجے دت کی سفید بالوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی اسٹار کی اہلیہ مانیاتا دت نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں غور کیا جاسکتا ہے کہ سنجے دت کے بال سفید جبکہ ان کی شیو کالی ہے۔
اپنے پیغام میں اہلیہ نے اظہارِ اطمینان کیا اور خدا کا شکر بھی ادا کیا۔
مداحوں کی جانب سے اس پیغام کو خوب پسند کیا جبکہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں لکھا کہ سنجے دت نے اپنے بالوں پر بلیچ کا استعمال کیا ہوا ہے جس کے باعث ان کے بالوں کا رنگ سفید ہوگیا ہے۔